لات اور عزی کی قسم کھانا
راوی: ابواداؤد , حسن بن محمد زہیر , ابواسحق , مصعب بن سعد
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا نَذْکُرُ بَعْضَ الْأَمْرِ وَأَنَا حَدِيثُ عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ فَحَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّی فَقَالَ لِي أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِئْسَ مَا قُلْتَ ائْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبِرْهُ فَإِنَّا لَا نَرَاکَ إِلَّا قَدْ کَفَرْتَ فَأَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ لِي قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَاتْفُلْ عَنْ يَسَارِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَلَا تَعُدْ لَهُ
ابواداؤد، حسن بن محمد زہیر، ابواسحاق ، حضرت مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ ان کے والد نے نقل کیا کہ ہم لوگ لوگوں کے درمیان گفتگو کر رہے تھے اور میں ان دنوں نیا نیا مسلمان ہوا تھا کہ میرے منہ سے نقل گیا لات اور عزی ٰکی قسم۔ مجھ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے کہا کہ تم نے ایک بری بات کہہ ڈالی تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں جا کر عرض کرو کیونکہ ہمارے خیال میں تم نے کفر کے جملے بولے ہیں۔ چنانچہ میں نے خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوکر عرض کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم کلمہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وحدہ تین مرتبہ کہو اور تم اَعُوذُ بِاللہِ من الشیطن الرجیم پڑھو اور تین مرتبہ جس وقت پڑھ کر فارغ ہو جاؤ تو تم تین مرتبہ بائیں جانب تھوک دو اور تم پھر کبھی اس طرح کی قسم نہ کھانا۔
It was narrated from Mus’ab bin Saad that his father said: “We were talking about something, and I had only recently left Jahiliyyah behind, so I swore by Al-Lat and Al-’Uzza. The Companions of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to me: ‘What a bad thing you have said! Go to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and tell him, for we think that you have committed Kufr.’ So I went to him and told him, and he said to me: ‘Say: La ilaha illallah wal Ia Sharika lah (There is none worthy of worship except Aflah alone, with out partner) three times, and seek refuge with Allah from the Shaitan three times, and spit dryly to your left three times, and do not say that again.” (Sahih)