سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 93

حضرت محمد بن ابراہیم پر راویوں کا اختلاف

راوی: ہارون بن اسحق , عبدة , سعید , قتادة , زرارة بن اوفی , سعد بن ہشام , عائشہ

أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ الْقُرْآنَ کُلَّهُ فِي لَيْلَةٍ وَلَا قَامَ لَيْلَةً حَتَّی الصَّبَاحِ وَلَا صَامَ شَهْرًا کَامِلًا قَطُّ غَيْرَ رَمَضَانَ

ہارون بن اسحاق ، عبدة، سعید، قتادہ، زرارة بن اوفی، سعد بن ہشام، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ مجھ کو اس بات کا (قطعی) علم نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی ایک رات میں مکمل قرآن کریم کی تلاوت فرمائی ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی رات میں پوری رات عبادت فرمائی ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مہینہ کے پورے کے پورے روزے رکھے ہوں علاوہ ماہ رمضان المبارک کے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “I do not know that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم recited the whole Qur’an in one night, or prayed Qiyam until morning, or ever fasted an entire month except Ramadan.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں