حضرت محمد بن ابراہیم پر راویوں کا اختلاف
راوی: ربیع بن سلیمان , ابن وہب , اسامة بن زید , محمد بن ابراہیم , ابوسلمہ بن عبدالرحمن
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ لَا يَصُومُ وَکَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ أَوْ عَامَّةَ شَعْبَانَ
ربیع بن سلیمان، ابن وہب، اسامة بن زید، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں سے متعلق تو انہوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ افطار نہیں کریں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار کرتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے کہ روزے نہیں رکھیں گے اور آپ پورے ماہ شعبان یا آخر ماہ شعبان میں روزے رکھتے تھے۔
It was narrated from Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman that he asked ‘Aishah about the fasting of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ,She said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast until we said: ‘He will not stop fasting,’ and he used not to fast until we said: ‘He will not fast.’ And he used to fast Sha’ban, or most of Sha’ban.” (Sahih)