سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 72

سیدہ عائشہ صدیقہ کی حدیث میں سلیمان بن مہران کے متعلق راویوں کا اختلاف

راوی: ہناد بن سری , ابومعاویہ , اعمش , عمارة , ابوعطیہ ، میں اور مسروق

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَی عَائِشَةَ فَقُلْنَا لَهَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ فَقَالَتْ أَيُّهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ قُلْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَتْ هَکَذَا کَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ أَبُو مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

ہناد بن سری، ابومعاویہ، اعمش، عمارة، ابوعطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور حضرت مسروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں کے دونوں ایک دن عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت مسروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا دو آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں اور دونوں کے دونوں نیک کام میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کرتے۔ لیکن ان دونوں میں سے ایک شخص تو نماز بھی تاخیر سے پڑھتے ہیں اور روزہ بھی تاخیر سے ہی افطار کرتے ہیں اور دوسرا شخص نماز بھی جلدی ادا کرتا ہے اور روزہ بھی جلد افطار کرتا ہے۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا وہ کون شخص ہے جو کہ نماز بھی جلدی ادا کرتا ہے اور روزہ بھی جلدہی افطار کرتا ہے؟ مسروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طریقہ سے عمل فرمایا کرتے تھے۔ اور وہ صحابی ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔

It was narrated that Abu Atiyyah said: “Masruq and I came to Aishah and we said to her: ‘0 Mother of the Believers, two men from among the Companions of Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم; one of them hastens the Iftars and hastens the prayer, and delays Iftar and delays the prayer.’ She said: ‘Which one of them hastens Iftar and hastens the sprayer?’ We said: ‘Abdullah bin Mas’ud.’ She said: ‘That is what the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to do.” And the other was Abu Musa. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں