کیا قربانی کے جانور کے گلے میں ہار ڈالنے پر احرام باندھنا لازم ہے؟
راوی: قتیبہ , ابواحوص , ابواسحاق , اسود , عائشہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ کُنْتُ لَأَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخْرَجُ بِالْهَدْيِ مُقَلَّدًا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقِيمٌ مَا يَمْتَنِعُ مِنْ نِسَائِهِ
قتیبہ، ابواحوص، ابواسحاق، اسود، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدی کے واسطے ہار بٹا کرتی تھی اور وہ ہار اس ہدی کے گلے میں ڈال کر اس کو روانہ کر دیا جاتا پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقیم رہتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازاج مطہرات سے (ان دنوں) پرہیز نہیں فرماتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “I used to twist the garlands for the HadI of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and the HadI would be taken out garlanded, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would stay (with his family) and not refrain from (intimacy with) his wives.”(Sahih)