سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 699

بکریوں کے گلے میں ہار لٹکانے سے متعلق

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن , سفیان , اعمش , ابراہیم , اسود , عائشہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَمًا ثُمَّ لَا يُحْرِمُ

محمد بن بشار، عبدالرحمن، سفیان، اعمش، ابراہیم، اسود، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربانی کے واسطے مکہ روانہ کی جانے والی بکریوں کے ہار بٹا کرتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو روانہ فرمانے کے بعد بھی احرام نہیں باندھا کرتے تھے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “I used to twist the garlands of sacrificial sheep of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمThen he did not enter a state of Ihrarn.” (SahIh)

یہ حدیث شیئر کریں