سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 654

دوسرے کسی شخص کی نیت کے موافق حج کرنے سے متعلق

راوی: محمد بن مثنی , یحیی بن سعید , جعفر بن محمد

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَنَا أَنَّ عَلِيًّا قَدِمَ مِنْ الْيَمَنِ بِهَدْيٍ وَسَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ هَدْيًا قَالَ لِعَلِيٍّ بِمَا أَهْلَلْتَ قَالَ قُلْتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِيَ الْهَدْيُ قَالَ فَلَا تَحِلَّ

محمد بن مثنی، یحیی بن سعید، جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ان کے والد نے بیان کیا کہ ہم لوگ جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے ان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملک یمن سے اپنی قربانی کے واسطے جانور (ھدی) لے کر آئے تھے۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ تم نے کیا نیت کی تھی؟ انہوں نے کہا میں نے اس طریقہ سے کہا کہ اے اللہ! میں بھی اس چیز کی نیت کرتا ہوں کہ جس چیز کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نیت فرمائی ہے اور میں اپنے ہمراہ قربانی کا جانور بھی لے کر آیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں پھر احرام نہیں کھولتا۔

It was narrated that Ja’far bin Muhammad said: “My father told us: ‘We came to Jabir bin ‘Abdullah and asked him about the Hajj of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمHe told us:
“All came from Yemen with a HadI, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم A brought a HadI from Al Madinah. He said to ‘All: ‘For what have you entered Ii’irdm?’ He said: ‘I said: “Allah, I am entering Ihram for that for which the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم entered Jhrdm,” and I have the HadI with me.’ He said: ‘Do not exit Ihrdm.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں