حج قران سے متعلق
راوی: یعقوب بن ابراہیم , ہشیم , حمید طویل , بکربن عبداللہ مزنی , انس
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ قَالَ أَنْبَأَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يُحَدِّثُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي بِالْعُمْرَةِ وَالْحَجِّ جَمِيعًا فَحَدَّثْتُ بِذَلِکَ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ لَبَّی بِالْحَجِّ وَحْدَهُ فَلَقِيتُ أَنَسًا فَحَدَّثْتُهُ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ أَنَسٌ مَا تَعُدُّونَا إِلَّا صِبْيَانًا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا مَعًا
یعقوب بن ابراہیم، ہشیم، حمید طویل، بکربن عبداللہ مزنی، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حج اور عمرہ دونوں کے واسطے لبیک کہتے ہوئے سنا جس وقت میں نے یہ بات حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بتلائی تو فرمانے لگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف حج کے واسطے لبیک فرمایا تھا۔ حضرت بکربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں پھر میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات کی اور ان کو حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول بتلایا تو فرمانے لگے کیا تم ہم کو بچے خیال کرتے ہو۔ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طریقہ سے کہتے ہوئے سنا ہے
Bakr bin ‘Abdullah Al MuzanI said: “Anas said: ‘I heard the Prophet reciting the Talbiyah for Umrah and Hajj together. I told Ibn ‘Umar about that and he said: “He recited the Talbiyah for Hajj only.” I met Anas and told him what Ibn ‘Umar had said, and Anas said: “Do you think of us as no more than children? I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘Labbaika ‘Umratan wa Hajjan ma’an (Here I am (Allah) for ‘Umrah and Hajj together).” (Sahih)