حج قران سے متعلق
راوی: عمرو بن علی , خالد , شعبة , قتادة , مطرف , عمران
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ فِيهَا کِتَابٌ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُمَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيهِمَا رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَائَ
عمرو بن علی، خالد، شعبہ، قتادہ، مطرف، عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ فرمایا اس کے بعد نہ تو قرآن مجید میں اس کے بارے میں کسی قسم کا کوئی حکم نازل ہوا اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی ممانعت ارشاد فرمائی چنانچہ ان کے بارے میں ایک آدمی نے اپنے خیال کے موافق عمل کیا۔
It was narrated from ‘Imran that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم combined Hajj and “Umrah, then no Qur’an was revealed concerning that, and the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did not forbid it, regardless of what one man may say. (Sahih).