حج قران سے متعلق
راوی: محمد بن عبدالاعلی صنعانی , خالد , شعبة , حمید بن ہلال , مطرف , عمران بن حصین
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الصَّنْعَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا يَقُولُ قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ ثُمَّ تُوُفِّيَ قَبْلَ أَنْ يَنْهَی عَنْهَا وَقَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ الْقُرْآنُ بِتَحْرِيمِهِ
محمد بن عبدالاعلی صنعانی، خالد، شعبہ، حمید بن ہلال، مطرف، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ فرمایا اور اس سے منع کرنے سے قبل ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی اور نہ ہی قرآن مجید میں اس کی حرمت سے متعلق کوئی آیت کریمہ نازل ہوئی۔
‘Imran bin Husain said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم combined Hajj and “Umrah , then he passed away before he could forbid that, and before Qur’an was revealed forbidding it.” (Sahih)