حج قران سے متعلق
راوی: معاویہ بن صالح , یحیی بن معین , حجاج , یونس , ابواسحق , براء
أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کُنْتُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ حِينَ أَمَّرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْيَمَنِ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلِيٌّ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ صَنَعْتَ قُلْتُ أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِکَ قَالَ فَإِنِّي سُقْتُ الْهَدْيَ وَقَرَنْتُ قَالَ وَقَالَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَفَعَلْتُ کَمَا فَعَلْتُمْ وَلَکِنِّي سُقْتُ الْهَدْيَ وَقَرَنْتُ
معاویہ بن صالح، یحیی بن معین، حجاج، یونس، ابواسحاق ، براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ملک یمن کا حاکم مقرر فرمایا تو میں اس وقت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ تھا۔ جس وقت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے(فرماتے ہیں) کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا کہ تم نے کونسی چیز کی نیت کی ہے؟ اس پر میں نے عرض کیا جس طریقہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ کی نیت کی ہے میں نے بھی اسی طریقہ سے نیت کی ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تو قربانی کا جانور ساتھ لے کر آیا ہوں اور قِران کی نیت کی ہے پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ارشاد فرمایا اگر مجھ کو پہلے اس بات کا علم ہوجاتا جو کہ اس وقت حاصل ہوا تو میں بھی اسی طریقہ سے کرتا۔ جس طریقہ سے تم لوگوں نے کیا ہے (یعنی جو عمل تم نے کیا ہے) لیکن میں تو قربانی اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں اور میں نے قِران کی نیت کی ہے (یعنی حج اور عمرہ دونوں کی نیت کی ہے) اس وجہ سے میں احرام نہیں کھول سکتا۔
It was narrated that Al-Bara’ said: “I was with ‘Ali bin Abi Talib when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم appointed him as goveror of Yemen. When he came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘Ali said: ‘I came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “What did you do?” I said: “I entered Ihrdm for that for which you entered fliram.” He said: “I have brought the HadI and am performing Qiran” And he said to his Companions: “If I had known what I know now, I would have done what you have done, but brought the HadI and I am performing Qiran.” (Da’if)