حج قران سے متعلق
راوی: اسحق بن ابراہیم , ابوعامر , شعبة , حکم , علی بن حسین , مروان فرماتے ہیں عثمان
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ قَالَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ يُحَدِّثُ عَنْ مَرْوَانَ أَنَّ عُثْمَانَ نَهَی عَنْ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يَجْمَعَ الرَّجُلُ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَقَالَ عَلِيٌّ لَبَّيْکَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا فَقَالَ عُثْمَانُ أَتَفْعَلُهَا وَأَنَا أَنْهَی عَنْهَا فَقَالَ عَلِيٌّ لَمْ أَکُنْ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ مِنْ النَّاسِ
اسحاق بن ابراہیم، ابوعامر، شعبہ، حکم، علی بن حسین، مروان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے متعہ حج اور عمرہ کو اکٹھا کرنے سے (یعنی قران) کی ممانعت فرمائی اسی لئے ایک دفعہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تو یہ سن کر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اس طرح کہنے کو ممانعت قرار دیا ہے اور تم وہی کام کر رہے ہو۔ تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے میں تو سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی کے کہنے کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتا۔
It was narrated that Al Hakam said: “I heard ‘Ali bin Uu narrating from Marwan, that ‘Uthman forbade Mut and joining Hajj and “Umrah. ‘Ali said:(Allah for Hajj and “Umrah together).’ ‘Uthman said: ‘Are you doing this when I have forbidden it?’ ‘Ali said: ‘I will not give up the Sunnah of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم for any of the people.” (Sahih)