سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 620

محرم شخص کے واسطے خلوق کا استعمال

راوی: محمد بن منصور , سفیان , عمرو , عطاء , صفوان بن یعلی

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَائٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِخَلُوقٍ فَقَالَ أَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَمَا أَصْنَعُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا کُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّکَ قَالَ کُنْتُ أَتَّقِي هَذَا وَأَغْسِلُهُ فَقَالَ مَا کُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّکَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِکَ

محمد بن منصور، سفیان، عمرو، عطاء، صفوان بن یعلی کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور اس نے عمرہ کے واسطے احرام باندھا ہوا تھا اور سلے ہوئے کپڑے پہن کر اس نے خوشبو لگا رکھی تھی چنانچہ اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے عمرہ کی نیت کر رکھی ہے میرے واسطے کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے جس طریقہ سے حج کا فریضہ انجام دیا تھا۔ تم اسی طرح سے کرو اس نے عرض کیا حج کے دوران تو میں اس (خوشبو) سے پرہیز کیا کرتا تھا اور میں حج کے دوران اس کو دھویا کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس طریقہ سے حج کے واسطے کرتا تھا اسی طریقہ سے عمرہ کے واسطے بھی کرو۔

It was narrated from Safwan bin Ya’la, from his father, that a man came to the Prophet who had initiated Ihram for ‘Umrah, wearing sewn garments and having put on Khaluiq. He said: “I have initiated I, for ‘Umrah, so what should I do?” The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:“What would you do if you were doing -Iajj?” He said: “I would avoid this and wash it off.” He said: “Whatever you would do for Hajj, do it for ‘Umrah.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں