بحالت احرام پگڑی باندھنا ممنوع ہے
راوی: ابواشعث , یزید بن زریع , ایوب , نافع , ابن عمر
أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَادَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ مَا نَلْبَسُ إِذَا أَحْرَمْنَا قَالَ لَا تَلْبَسْ الْقَمِيصَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا أَنْ لَا تَجِدَ نَعْلَيْنِ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَمَا دُونَ الْکَعْبَيْنِ
ابواشعث، یزید بن زریع، ایوب، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ ہم لوگ احرام باندھ لیں تو ہم کیا پہنا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قمیص، پگڑی، پائجامہ، ٹوپی اور موزے نہ پہنا کرو لیکن اگر تم لوگوں کے پاس جوتے موجود نہ ہوں تو ٹخنوں کے نیچے تک موزے پہن لیا کرو (اس کی اجازت ہے)
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “A man came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and said: ‘What should we wear when we enter Ihram?’ He said: ‘Do not wear a shirt, or an ‘Imamah, or pants, or a burnous, or Khuffs — unless you cannot find any sandals. If you cannot find any sandals, then wear something that comes beneath the ankles.”(Sahih)