سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 584

عورت کے واسطے بحالت احرام (چہرہ پر) نقاب ڈالنا ممنوع ہے

راوی: قتیبہ , لیث , نافع , ابن عمر

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاذَا تَأْمُرُنَا أَنْ نَلْبَسَ مِنْ الثِّيَابِ فِي الْإِحْرَامِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَلْبَسُوا الْقَمِيصَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَنْ يَکُونَ أَحَدٌ لَيْسَتْ لَهُ نَعْلَانِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ مَا أَسْفَلَ مِنْ الْکَعْبَيْنِ وَلَا تَلْبَسُوا شَيْئًا مِنْ الثِّيَابِ مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ وَلَا الْوَرْسُ وَلَا تَنْتَقِبُ الْمَرْأَةُ الْحَرَامُ وَلَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ

قتیبہ، لیث، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہم لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بحالت احرام کون کون سے کپڑے پہن لینے کا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قمیض، پائجامہ، پگڑیاں، ٹوپیاں اور موزے نہ پہنا کرو لیکن اگر کسی کے پاس جوتے موجود نہ ہوں تو اس کو موزے پہن لینے کی اجازت ہے بشرطیکہ ٹخنوں سے نیچے تک ہوں پھر اس طرح کے کپڑے بھی نے پہنا کرو جن میں زعفران یا ورس لگا ہوا ہو اس کے علاوہ یہ کہ خواتین بحالت احرام نہ تو نقاب ڈالیں نہ دستانے پہنیں۔

It was narrated that Ibn ‘Umar said: “A man stood up and said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! What garments do you command us to wear in Ihram?’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Do not wear shirts or pants, or ‘Imamahs, or burnouses, or Khuffs — except if someone does not have sandals, in which case let him wear Khuffs that come below the ankles. And do not wear any garment that has been touched by (dyed with) saffron or Wars. And women should not cover their faces when in Ihram, or wear gloves.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں