جب حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ سے حج کرنے کے واسطے نکلے
راوی: ہناد بن سری , ابن ابوزائدة , یحیی بن سعید , عمرة , عائشہ
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ لَا نُرَی إِلَّا الْحَجَّ حَتَّی إِذَا دَنَوْنَا مِنْ مَکَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَکُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ أَنْ يَحِلَّ
ہناد بن سری، ابن ابوزائدة، یحیی بن سعید، عمرة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم لوگ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ماہ ذوالقعدہ کے ختم سے پانچ دن قبل حج کی نیت سے نکلے۔ چنانچہ جس وقت ہم لوگ مکہ مکرمہ کے نزدیک پہنچے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو حکم دیا کہ جن کے ہمراہ قربانی کا جانور نہ تھا کہ وہ لوگ طواف کرنے کے بعد احرام کھول ڈالیں۔
‘Aishah said: “We went out with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when there were five days left of Dhul-Qa’dah, with no intention other than to perform Hajj. When we were close to Makkah, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commanded those who did not have a HadI (sacrificial animal) with them to exit Ihram after circumambulating the House.” (Sahih)