سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 558

نا بالغ بچہ کو حج کرانے سے متعلق

راوی: عمرو بن منصور , ابونعیم , سفیان , ابراہیم بن عقبہ , کریب , ابن عباس

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَفَعَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبِيًّا فَقَالَتْ أَلِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ

عمرو بن منصور، ابونعیم، سفیان، ابراہیم بن عقبہ، کریب، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک خاتون نے اپنے بچہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا اور عرض کیا کیا اس کے ذمہ بھی حج کرنا ضروری ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جی ہاں اور تم کو اجر و ثواب ملے گا۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “A woman lifted a child up to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , and said: ‘Is there Hajj for this one?’ He said: ‘Yes, and you will be rewarded.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں