سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ مناسک حج سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 556

نا بالغ بچہ کو حج کرانے سے متعلق

راوی: محمد بن مثنی , یحیی , سفیان , محمد بن عقبہ , کریب , ابن عباس

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً رَفَعَتْ صَبِيًّا لَهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ

محمد بن مثنی، یحیی، سفیان، محمد بن عقبہ، کریب، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک خاتون نے اپنے بچہ کو اٹھایا اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا اس پر بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جی ہاں اور تم کو اجر و ثواب ملے گا۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that a woman held up a child of hers to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, is there Hajj for this one?” He said: “Yes, and you will be rewarded.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں