حج کے ساتھ عمرہ کرنے سے متعلق
راوی: ابو داؤد , ابوعتاب , عزرة بن ثابت , عمرو بن دینار , ابن عباس
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ کَمَا يَنْفِي الْکِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ
ابو داؤد، ابوعتاب، عزرة بن ثابت، عمرو بن دینار، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حج اور عمرہ (دونوں) ایک کے بعد ایک (یعنی دوسرے کے بعد کیا کرو) اس لئے کہ یہ گناہوں اور غربت کو اس طریقہ سے دور کرتے ہیں جس طریقہ سے کہ آگ کی بھٹی لوہے سے میل کو دور کر دیتی ہے۔
Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Perform Hajj and ‘Umrah consecutively; for they remove poverty and sin as the bellows removes impurity from iron.” (Hasan)