صدقہ خیرات حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے حلال نہیں ہے
راوی: زیاد بن ایوب , عبدالواحد بن واصل , بہز بن حکیم
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ حَکِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِشَيْئٍ سَأَلَ عَنْهُ أَهَدِيَّةٌ أَمْ صَدَقَةٌ فَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ لَمْ يَأْکُلْ وَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ بَسَطَ يَدَهُ
زیاد بن ایوب، عبدالواحد بن واصل، بہز بن حکیم اپنے والد صاحب اور ان کے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں کوئی چیز پیش کی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دریافت فرماتے یہ ہدیہ ہے یا صدقہ خیرات ہے؟ اگر وہ چیز صدقہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ کھاتے اور ہدیہ ہوتا تو کھانے کے واسطے ہاتھ بڑھاتے۔
Bahz bin Hakim narrated from his father that his grandfather said: “If something was brought to him, the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, would ask whether it was a gift or charity. If it was said that it was charity, he would not eat, and if it was said that it was a gift, he would stretch forth his hand.” (Hasan)