کسی قوم کا آزاد کیا ہوا غلام (یعنی مولی ٰ) بھی ان ہی میں سے ہے
راوی: عمرو بن علی , یحیی , شعبة , حکم , ابن ابورافع
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَةِ فَأَرَادَ أَبُو رَافِعٍ أَنْ يَتْبَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا وَإِنَّ مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْهُمْ
عمرو بن علی، یحیی، شعبہ، حکم، ابن ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ بنو مخزوم کے ایک آدمی کو صدقہ خیرات وصول کرنے کے واسطے عامل متعین فرمایا اس موقعہ پر ابورافع نے بھی خواہش ظاہر کی کہ میں بھی ان ہی کے ساتھ چلا جاؤں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمارے واسطے صدقہ خیرات لینا حلال نہیں ہے اور کسی قوم کا مولیٰ (یعنی آزاد کردہ غلام) بھی ان ہی میں سے ہے (یعنی اس کا شمار بھی اسی قوم میں سے ہوگا)۔
It was narrated from Ibn Abi Rafi’, from his father, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم appointed a man from Banu Makhzum to collect Sadaqah. Abu Rafi’ wanted to go with him, but the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The Sadaqah is not permissible for us, and the freed slave of a people is one of them.” (Sahih)