سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 520

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل و عیال کو صدقہ لینے کیلئے مقرر کرنے سے متعلق احادیث

راوی: عمرو بن سواد بن اسود بن عمرو , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عبداللہ بن حارث بن نوفل ہاشمی , عبدالمطلب بن ربیعة بن حارث

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ الْهَاشِمِيِّ أَنَّ عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ رَبِيعَةَ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ لِعَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ وَالْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ائْتِيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُولَا لَهُ اسْتَعْمِلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَی الصَّدَقَاتِ فَأَتَی عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَنَحْنُ عَلَی تِلْکَ الْحَالِ فَقَالَ لَهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَسْتَعْمِلُ مِنْکُمْ أَحَدًا عَلَی الصَّدَقَةِ قَالَ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ حَتَّی أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَنَا إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَةَ إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ وَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عمرو بن سواد بن اسود بن عمرو، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبداللہ بن حارث بن نوفل ہاشمی، عبدالمطلب بن ربیعة بن حارث سے روایت ہے انہوں نے حضرت عبدالمطلب بن ربیعہ اور حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا تم دونوں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کرو کہ ہم کو صدقہ کی وصولی کے واسطے مقرر کر دیا جائے۔ اس دوران حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی وہاں تشریف لے آئے۔ انہوں نے فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم دونوں میں سے کسی کو صدقات کی وصولی پر مقرر نہیں فرمائیں گے۔ حضرت عبدالمطلب بیان فرماتے ہیں پھر میں اور حضرت فضل خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے اور اپنی حاضری کا مقصد عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا صدقہ خیرات لوگوں کا میل کچیل ہے جو کہ آل رسول اور محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل و عیال کے واسطے جائز نہیں ہے۔

Abu Rabi’ah bin Al-Harith said to ‘Abdul-Muttalib bin Rabi’ah bin Al-Harith and Al-Fad! bin ‘Abbas bin ‘Abdul-Muttalib: “Go to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and say to him: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, appoint us to collect the Sadaqat!’ ‘Ali bin Abi Talib came along when we were like that, and he said to them: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم will not appoint any of you to collect the Sadaqah.” ‘Abdul-Muttalib said: “So I went with Al-Fad! until we came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said to us: ‘This Zakah is the dirt of the people, and it is not permissible for Mutiammad or for the family of Muhammad.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں