حضرت ابوسلمہ کی حدیث میں یحیٰی بن ابی کثیر پر اختلاف
راوی: محمد بن مثنی و محمد بن بشار , محمد , شعبة , اسود بن قیس , سعید بن عمرو بن سعید بن ابوعاص , ابن عمر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَحْسُبُ وَلَا نَکْتُبُ وَالشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَعَقَدَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ وَالشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا تَمَامَ الثَّلَاثِينَ
محمد بن مثنی و محمد بن بشار، محمد، شعبہ، اسود بن قیس، سعید بن عمرو بن سعید بن ابوعاص، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہم لوگ امی امت ہیں۔ نہ حساب کرتے ہیں نہ لکھتے ہیں۔ مہینہ یہ ہے اور یہ ہے اور تیسری مرتبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھے کو بند فرما لیا اور مہینہ یہ ہے اور یہ اور یہ پورے تیس ارشاد فرمائے۔ یعنی کبھی مہینہ 29دن کا ہوتا ہے اور کبھی30 دن کا ہوتا ہے۔
It was narrated from Saeed bin ‘Amr bin Saeed bin Abi Al-’As, that he heard Ibn ‘Umar narrate that the Prophet said: “We are an unlettered Ummah; we do not use computation or astronomical calculations. The month is like this, and this, and this,” and he held down his thumb the last time. “And the month is like this, and this, and this,” completing thirty. (Sahih)