رشتہ داروں کو صدقہ دینا
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , ابن عون , حفصہ , ام رائح , سلمان بن عامر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعَلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ الرَّائِحِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الصَّدَقَةَ عَلَی الْمِسْکِينِ صَدَقَةٌ وَعَلَی ذِي الرَّحِمِ اثْنَتَانِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، ابن عون، حفصہ، ام رائح، سلمان بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسکین کو صدقہ خیرات دینے پر ایک اجر ہے اور رشتہ دار کو صدقہ دینے پر دو اجر ملتے ہیں ایک تو صدقہ کرنے کا اور دوسرے صلہ رحمی کا ۔
It was narrated from Salman bin Amir that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Giving charity to a poor person is charity, and (giving) to a relative is two things, charity and upholding the ties of kinship.” (Sahih)