سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 476

مانگنے والے شخص کو انکار

راوی: ہارون بن عبداللہ , معن , مالک , قتیبہ بن سعید , مالک , زید بن اسلم , ابن مجید انصاری

أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ ح وَأَنْبَأَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ ابْنِ بُجَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ جَدِّتِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِظِلْفٍ فِي حَدِيثِ هَارُونَ مُحْرَقٍ

ہارون بن عبد اللہ، معن، مالک، قتیبہ بن سعید، مالک، زید بن اسلم، ابن مجید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی دادی سے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم مانگنے والے شخص کو کچھ صدقہ دے کر رخصت کرو چاہے جلا ہوا (گھوڑے وغیرہ کا) کھر ہی کیوں نہ ہو۔

It was narrated from Abu Bujaid Al-Ansari from his grandmother that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Respond to the one who asks even with a sheep’s foot.” According to the narration of Harun: “With a sheep’s burned foot.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں