سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 46

حضرت سعد بن مالک کی روایت میں حضرت اسمعیل سے اختلاف

راوی: اسحق بن ابراہیم , محمد بن بشر , اسماعیل بن ابوخالد , محمد بن سعد بن ابی وقاص

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَی الْأُخْرَی وَقَالَ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَنَقَصَ فِي الثَّالِثَةِ إِصْبَعًا

اسحاق بن ابراہیم، محمد بن بشر، اسماعیل بن ابوخالد، محمد بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک دوسرے ہاتھ پر مارا اور ارشاد فرمایا کہ مہینہ یہ ہے یہ ہے یہ ہے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخر میں ایک انگلی کم کرلی (مطلب یہ ہے کہ 29 دن کا)۔

It was narrated from Muhammad bin Saad bin Abi Waqqas from his father, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم struck one hand with the other and said: “The month is like this and like this and like this,”retaining one finger the third time. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں