سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 454

سب سے زیادہ افضل کونسا صدقہ ہے؟

راوی: عمرو بن علی , یحیی , عمرو بن عثمان , موسیٰ بن طلحہ , حکیم بن حزام

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُوسَی بْنَ طَلْحَةَ أَنَّ حَکِيمَ بْنَ حِزَامٍ حَدَّثَهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ مَا کَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًی وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنْ الْيَدِ السُّفْلَی وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ

عمرو بن علی، یحیی، عمرو بن عثمان، موسیٰ بن طلحہ، حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا افضل صدقہ وہ ہے کہ جس کے بعد انسان دولت مند رہے اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے افضل ہے (دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے) اور تم صدقہ ان رشتہ داروں سے دینا شروع کرو کہ تمہارے ذمہ جن کی پرورش کی ذمہ داری ہے۔

Hakim bin Hizam said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The best kind of charity is that which is given when you are rich, and the Upper hand is better than the lower hand, and start with those for whom you are responsible.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں