اگر عورت شوہر کے مال سے خیرات کرے؟
راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبة , عمرو بن مرة , ابووائل , عائشہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَصَدَّقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا کَانَ لَهَا أَجْرٌ وَلِلزَّوْجِ مِثْلُ ذَلِکَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِکَ وَلَا يَنْقُصُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ أَجْرِ صَاحِبِهِ شَيْئًا لِلزَّوْجِ بِمَا کَسَبَ وَلَهَا بِمَا أَنْفَقَتْ
محمد بن مثنیٰ، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عمرو بن مرة، ابووائل، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عورت شوہر کے مال میں سے صدقہ خیرات کرے تو اس کو اجر وثواب مل جائے گا اور اسی قدر اجر و ثواب اس کے شوہر کو ملے گا اور اسی قدر اجر وثواب تحویل دار(خازن) کو ملے گا اور ان میں سے کوئی ایک دوسرے کا اجر و ثواب کم نہیں کرے گا۔ شوہر کو کمانے کی وجہ سے اور عورت کو خرچ کرنے کی وجہ سے اجر ملے گا۔
It was narrated from ‘Aishah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When a Woman gives charity from her husband’s house, she will have a reward, and her husband will have a similar reward, and the storekeeper will have a similar reward, without the reward of any of them detracting from the reward of the others in the slightest. The husband will be rewarded for what he earned and she will be rewarded for what she spent.” (Sahih)