غلام کے صدقہ کرنے سے متعلق
راوی: قتیبہ , حاتم , یزید بن ابوعبید , عمیر
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ عُمَيْرًا مَوْلَی آبِي اللَّحْمِ قَالَ أَمَرَنِي مَوْلَايَ أَنْ أُقَدِّدَ لَحْمًا فَجَائَ مِسْکِينٌ فَأَطْعَمْتُهُ مِنْهُ فَعَلِمَ بِذَلِکَ مَوْلَايَ فَضَرَبَنِي فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَاهُ فَقَالَ لِمَ ضَرَبْتَهُ فَقَالَ يُطْعِمُ طَعَامِي بِغَيْرِ أَنْ آمُرَهُ وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَی بِغَيْرِ أَمْرِي قَالَ الْأَجْرُ بَيْنَکُمَا
قتیبہ، حاتم، یزید بن ابوعبید، عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو کہ ابی لحم کے غلام تھے کہ مجھ کو میرے مالک نے حکم کیا گوشت کے بھوننے کا اور اس دوران ایک مسکین شخص حاضر ہوا میں نے اس شخص کو تھوڑا سا گوشت کھلا دیا۔ جس وقت میرے مالک کو اس کی خبر اور اطلاع ملی تو اس شخص نے مجھ کو مارا میں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے مالک کو طلب فرمایا اور اس شخص سے دریافت کیا تم نے اس کو کس وجہ سے مارا ہے؟ اس شخص نے جواب دیا یہ غلام دوسرے لوگوں کو کھانا کھلا دیتا ہے اور یہ غلام مجھ سے اس کی اجازت نہیں لیتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگوں کو اس کا اجر و ثواب ملے گا۔ یعنی جس وقت غلام مالک کے مال سے یا کوئی عورت شوہر کے مال سے صدقہ خیرات کرے تو اس کا ثواب غلام اور مالک کو اور شوہر و بیوی دونوں کو ملے گا۔
‘Umair, the freed slave of Abi Al-Lahm, said: “My master commanded me to cut up some meat, then a poor man came so I gave him some. When my master found out about that, he beat me, so I went to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he came to him and said: ‘Do not beat him.’ He said: ‘He gave away my food without me telling him to.’ He said: ‘The reward will be shared between you both.” (Sahih)