خیانت کے مال سے صدقہ دینا
راوی: حسین بن محمد ذارع , یزید , ابن زریع , شعبة , اسماعیل بن مسعود , بشر , ابن مفضل , شعبة , لبشر , قتادة , ابوملیح
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّارِعُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ وَأَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَاللَّفْظُ لِبِشْرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَقْبَلُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ
حسین بن محمد ذارع، یزید، ابن زریع، شعبہ، اسماعیل بن مسعود، بشر، ابن مفضل، شعبہ، بشر، قتادہ، ابوملیح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد صاحب سے سنا انہوں نے نقل فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں فرماتا بغیر پاکی کی حالت کے اور صدقہ چوری کے مال سے (یعنی ناپاک شخص کی عبادت قبول نہیں اور چوری کے مال سے خیرات قبول نہیں)
it was narrated from Abu Al-Malih that his father said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘Allah, the Mighty and Sublime, does not accept prayer without purification or charity from Ghuluul.” (Sahih)