سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 401

عشر کس میں واجب ہے اور بیسواں حصہ کس میں؟

راوی: ہناد بن سری , ابوبکر , ابن عیاش , عاصم , ابووائل , معاذ

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرٍ وَهُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْيَمَنِ فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِمَّا سَقَتْ السَّمَائُ الْعُشْرَ وَفِيمَا سُقِيَ بِالدَّوَالِي نِصْفَ الْعُشْرِ

ہناد بن سری، ابوبکر، ابن عیاش، عاصم، ابووائل، معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ملک یمن کی جانب روانہ فرمایا اور حکم فرمایا جو پیداوار بارش کے پانی سے پیدا ہو تو اس میں دسواں حصہ وصول کرنے کا اور جو پیداوار ڈول کے پانی سے پیدا ہو تو اس میں سے بیسواں حصہ وصول کرنے کا ۔

It was narrated that Muadh said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sent inc to Yemen and he commanded me to take one-tenth of whatever is irrigated by the sky,
and half of one-tenth of whatever is irrigated by means of buckets.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں