سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 389

چاندی کی زکوة سے متعلق احادیث

راوی: حسین بن منصور , ابن نمیر , اعمش , ابواسحق , عاصم بن ضمرة , علی

أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ عَفَوْتُ عَنْ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ مِائَتَيْنِ زَکَاةٌ

حسین بن منصور، ابن نمیر، اعمش، ابواسحاق ، عاصم بن ضمرة، علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکوة معاف کر دی ہے اور دو سو درہم سے کم میں زکوة نہیں ہے۔

It was narrated that ‘Ali, may Allah be pleased with him, said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘I have exempted you from (having to pay Zakah on) horses and slaves, and there is no Zakah on less than two hundred (Dirhams).” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں