چاندی کی زکوة سے متعلق احادیث
راوی: ہارون بن عبداللہ , ابواسامہ , ولید بن کثیر , محمد بن عبدالرحمن بن ابی صعصہ۔ یحیی بن عمارہ , عباد بن تمیم , ابوسعید خدری
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ عُمَارَةَ وَعَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا صَدَقَةَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوْسَاقٍ مِنْ التَّمْرِ وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ مِنْ الْوَرِقِ صَدَقَةٌ وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ مِنْ الْإِبِلِ صَدَقَةٌ
ہارون بن عبد اللہ، ابواسامہ، ولید بن کثیر، محمد بن عبدالرحمن بن ابی صعصہ۔ یحیی بن عمارہ، عباد بن تمیم، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ وسق سے کم کھجوروں میں زکوة نہیں، پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکوة واجب نہیں ہے پانچ سے کم اونٹوں میں زکوة نہیں ہے۔
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that he heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: “No Sadaqah is due on less than five Awsaq of dates, no Sadaqah is due on less than five Awaq of silver, and no Sadaqah is due on less than five Dhawd (head) of camels.” (Sahih)