سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 352

زکوة ادا نے کرنے کی وعید اور عذاب سے متعلق احادیث

راوی: مجاہد بن موسی, ابن عیینہ , جامع بن ابوراشد , ابووائل , عبداللہ بن مسعود

أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ رَجُلٍ لَهُ مَالٌ لَا يُؤَدِّي حَقَّ مَالِهِ إِلَّا جُعِلَ لَهُ طَوْقًا فِي عُنُقِهِ شُجَاعٌ أَقْرَعُ وَهُوَ يَفِرُّ مِنْهُ وَهُوَ يَتْبَعُهُ ثُمَّ قَرَأَ مِصْدَاقَهُ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مُحَمَّد بْن مَاجَةَ وَلَا تَحْسَبَنَّ مُحَمَّد بْن مَاجَةَ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمْ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْآيَةَ

مجاہد بن موسی, ابن عیینہ، جامع بن ابوراشد، ابووائل، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص مالدار ہو اور وہ شخص مال و دولت کی زکوة نہ دے تو دولت اس شخص کی گردن کا بار ہوگی ایک گنجا سانپ بن کر۔ وہ اس سے بھاگنے لگے گا اور اس شخص کے ساتھ یہ عمل ہوگا ۔ پھر اس کی تصدیق و تائید کے واسطے آپ نے آیت تلاوت فرمائی نہ سمجھو ان لوگوں کو جو کہ کنجوسی کرتے ہیں اس دولت کے ساتھ جو کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے عطا فرمایا ہے کہ یہ دولت ان لوگوں کے واسطے بہتر ہے بلکہ وہ دولت بری ہے ان کے واسطے جس کے ساتھ وہ لوگ کنجوسی کرتے ہیں وہ قیامت کے دن ان کی گردن کا ہار بنائی جائے گی۔

It was narrated that Abdullah said: “The Messenger of
Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘There is no man who has wealth and does not pay the dues of his wealth, but a bald- headed Shuja’a will be made to encircle his neck, and he will run away from it but it will follow him.’ Then he recited the confirmation of that from the Book of Allah: ‘And let not those who covetously withhold of that which Allah has bestowed on them of His Bounty (wealth)’ think that it is good for them (and so they do not pay the obligatory Zakah). Nay, it will be worse for them; the things which they covetously withheld, shall be tied to their necks like a collar on the Day of Resurrection.”
(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں