زکوۃ کی فرضیت
راوی: محمد بن عبداللہ بن عمار , معافی , زکریا بن اسحق مکی , یحیی بن عبداللہ بن صیفی , ابومعبد , ابن عباس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ عَنْ الْمُعَافَی عَنْ زَکَرِيَّا بْنِ إِسْحَقَ الْمَکِّيِّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِیٍّ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُعَاذٍ حِينَ بَعَثَهُ إِلَی الْيَمَنِ إِنَّکَ تَأْتِي قَوْمًا أَهْلَ کِتَابٍ فَإِذَا جِئْتَهُمْ فَادْعُهُمْ إِلَی أَنْ يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوکَ بِذَلِکَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فَإِنْ هُمْ يَعْنِي أَطَاعُوکَ بِذَلِکَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ فَتُرَدُّ عَلَی فُقَرَائِهِمْ فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوکَ بِذَلِکَ فَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ
محمد بن عبداللہ بن عمار، معافی، زکریا بن اسحاق مکی، یحیی بن عبداللہ بن صیفی، ابومعبد، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس وقت حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ملک یمن کی جانب بھیجا تو ان سے ارشاد فرمایا کہ تم ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرو گے جو کہ اہل کتاب ہیں (مطلب یہ ہے کہ یہود و نصاری کی طرف) پھر جس وقت تم ان کے پاس پہنچو گے تو تم بلا کر ان سے کہنا کہ وہ گواہی دیں اس بات کی کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے ہیں اور اس کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں اگر وہ تمہارا حکم تسلیم کر لیں پھر تم ان سے کہنا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر پانچ وقت کی نمازیں فرض اور لازم قرار دی ہیں ایک دن اور رات میں اگر وہ اس کو تسلیم کر لیں پھر ان سے کہو کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر صدقہ زکوة کو فرض اور لازم قرار دیا ہے جو کہ مالداروں سے وصول کی جاتی ہے اگر وہ اس کو تسلیم کر لیں تو تم مظلوم کی بددعا سے محفوظ رہنا
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to Muadh when he sent him to Yemen: ‘You are going to some of the People of the Book. When you come to them, call them to testify that there is none worthy of worship except Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمIf they obey you in that, then tell them that Allah, the Mighty and Sublime, has enjoined upon them five prayers every day and night. If they obey you in that, then tell them that Allah, the Mighty and Sublime, has enjoined on them a charity (Zakah) to be taken from their rich and given to their poor. If they obey you in that, then beware of the supplication of the oppressed person.” (Sahih).