سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 328

ہر ماہ میں تین روزے کس طریقہ سے رکھے جائیں؟

راوی: احمد بن یحیی , ابونعیم , ابوعوانة , حر بن صیاح , ہنیدة بن خالد

أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَی عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ عَنْ هُنَيْدَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ امْرَأَتِهِ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَصُومُ تِسْعًا مِنْ ذِي الْحِجَّةِ وَيَوْمَ عَاشُورَائَ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ أَوَّلَ اثْنَيْنِ مِنْ الشَّهْرِ وَخَمِيسَيْنِ

احمد بن یحیی، ابونعیم، ابوعوانة، حر بن صیاح، ہنیدة بن خالد، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ ذوالحجہ میں نو روزے رکھتے تھے (یعنی یکم تاریخ سے لے کر نو تاریخ تک) اور عاشورہ کے روز یعنی نویں محرم کو روزہ رکھتے تھے اور ہر ماہ میں تین روزے رکھتے تھے ایک پیر کا روزہ اور دو جمعرات کے روزے۔

It was narrated from Hunaidah bin Khalid, from his wife, from one of the wives of the Prophet , that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast nine days of Dhul-Hijjah, the day of AshCira’, and three days of each month: The first Monday of the month, and two Thursdays. (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں