سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 314

ہر ماہ چار روزے رکھنا

راوی: ابراہیم بن حسن , حجاج بن محمد , شعبة , زیاد بن فیاض , عیاض , عبداللہ بن عمرو

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عِيَاضٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُمْ مِنْ الشَّهْرِ يَوْمًا وَلَکَ أَجْرُ مَا بَقِيَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ يَوْمَيْنِ وَلَکَ أَجْرُ مَا بَقِيَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَکَ أَجْرُ مَا بَقِيَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ صُمْ أَرْبَعَةَ أَيَّامٍ وَلَکَ أَجْرُ مَا بَقِيَ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الصَّوْمِ صَوْمُ دَاوُدَ کَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا

ابراہیم بن حسن، حجاج بن محمد، شعبہ، زیاد بن فیاض، عیاض، عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ تم ہرماہ میں تم ایک روزہ رکھا کرو اور تم کو باقی دنوں کا اجر ملے گا۔ میں نے عرض کیا کہ میرے اندر اس سے زیادہ کی قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم دو روز روزہ رکھ لو اور تم کو باقی ایام کے روزے کا اجر مل جائے گا۔ میں نے عرض کیا کہ میرے اندر اس سے زیادہ کی قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر ماہ تین روز روزہ رکھ لو اور تم کو باقی دنوں کے روزوں کا اجر ملے گا۔ میں نے عرض کیا کہ میرے اندر اس سے زیادہ کی قوت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم چار روز روزے رکھ لو اور تم کو باقی دنوں کے روزوں کا ثواب مل جائے گا۔ میں نے عرض کیا کہ میرے اندر اس سے زیادہ کی قوت ہے۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمام روزوں میں سب سے بہتر حضرت داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے وہ ایک روز روزہ رکھتے تھے اور ایک روز افطار فرماتے (یعنی روزہ چھوڑتے)

‘Abdullah bin ‘Amr said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to me: ‘Fast one day of the month and you will have the reward of what is left.’ I said: ‘I am able to do more than that.’ He said: ‘Fast two days and you will have the reward of what is left.’ I said: ‘I am able to do more than that.’ He said: ‘Fast three days and you will have the reward of what is left.’ I said: ‘I am able to do more than that.’ He said: ‘Fast four days and you will have the reward of what is left.’ I said: ‘I am able to do more than that.’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The best fasting is the fast of Dawftd; he used to fast one day and not the next.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں