سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 30

اس حدیث شریف میں راوی زہری کے اختلاف سے متعلق

راوی: محمد بن یحیی بن عبداللہ نیسابوری , سلیمان بن داؤد , ابراہیم , محمد بن مسلم , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْهِلَالَ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْکُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا

محمد بن یحیی بن عبداللہ نیسابوری، سلیمان بن داؤد، ابراہیم، محمد بن مسلم، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم لوگ چاند دیکھ لو تو روزے رکھو پھر جس وقت چاند دیکھ لو تو روزے بند کر دو اگر بادل ہو جائیں تو تیس دن روزے رکھ لو۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When you see the Crescent then fast, and when you See it, stop fasting. If it is obscured from you (too cloudy), then fast thirty days.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں