ہمیشہ (بلا ناغہ) روزہ رکھنے کے ممنوع ہونے سے متعلق
راوی: علی بن حجر , اسماعیل , جریری , یزید بن عبداللہ بن شخیر , مطرف , عمران
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَخِيهِ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فُلَانًا لَا يُفْطِرُ نَهَارًا الدَّهْرَ قَالَ لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ
علی بن حجر، اسماعیل، جریری، یزید بن عبداللہ بن شخیر، مطرف، عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فلاں شخص کبھی دن میں افطار نہیں کرتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس شخص نے نہ تو روزہ رکھا اور نہ افطار کیا۔
It was narrated that ‘Imran said: “It was said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, so-and-so never broke his fast, even for one day for the rest of his life.’ He said: ‘He has neither fasted nor broken his fast.” (Sahih)