سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 281

رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روزہ! میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان۔ اور اس خبر کے ناقلین کا اختلاف

راوی: قتیبہ , سفیان , عبیداللہ ، ابن عباس

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَسُئِلَ عَنْ صِيَامِ عَاشُورَائَ قَالَ مَا عَلِمْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ يَوْمًا يَتَحَرَّی فَضْلَهُ عَلَی الْأَيَّامِ إِلَّا هَذَا الْيَوْمَ يَعْنِي شَهْرَ رَمَضَانَ وَيَوْمَ عَاشُورَائَ

قتیبہ، سفیان، عبیداللہ سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کسی نے دریافت کیا کہ عاشورہ کے روزے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ مجھ کو اس کا علم نہیں ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کے علاوہ کسی اور دن کا روزہ اور دنوں کے مقابلہ میں بہتر سمجھ کر رکھا ہو یعنی رمضان المبارک اور عاشورہ کے دن کا ۔

It was narrated from ‘Ubaidullah that he heard Ibn ‘Abbas, when he was asked about the fast of ‘Ashura’, say: “I do not know that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم fasted any day because of its virtue, except this day” — meaning the month of Ramadhan and the day of ‘Ashura’.(Sahlh)

یہ حدیث شیئر کریں