رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روزہ! میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان۔ اور اس خبر کے ناقلین کا اختلاف
راوی: ربیع بن سلیمان بن داؤد , ابن وہب , مالک و عمرو بن حارث , ابونضر , ابوسلمہ , عائشہ
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِکٌ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَذَکَرَ آخَرَ قَبْلَهُمَا أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ مَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ مَا يَصُومُ وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرٍ أَکْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ
ربیع بن سلیمان بن داؤد، ابن وہب، مالک و عمرو بن حارث، ابونضر، ابوسلمہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھا کرتے تھے حتی کہ ہم لوگ یہ کہنے لگتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ افطار نہ فرمائیں گے (یعنی روزے ہی رکھتے رہیں گے) اور میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی مہینہ میں ماہ شعبان سے زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to fast until we said: ‘He will not break his fast.’ And he used not to fast until we said: ‘He will not fast.’ And I never saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم fast more in any month than in Sha’ban.” (Sahih)