رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روزہ! میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان۔ اور اس خبر کے ناقلین کا اختلاف
راوی: محمد بن بشار , محمد , شعبة , ابوبشر , سعید بن جبیر , ابن عباس
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ وَمَا صَامَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا غَيْرَ رَمَضَانَ مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ
محمد بن بشار، محمد، شعبہ، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اب روزہ افطار نہیں فرمائیں گے یعنی روزہ نہیں چھوڑیں گے اور جب چھوڑتے تو ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی ایک ماہ تک مسلسل روزے نہیں رکھے۔ علاوہ رمضان المبارک کے جس وقت سے وہ مدینہ منورہ میں آئے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would fast until we said he would not break his fast, and he would not fast until we said he does not want to fast. And he never fasted any month in full apart from Ramadan, from the time he came to Al-Madinah.” (Sahih)