حاملہ عورت اور دودھ پلانے والی عورت کو روزہ کی معافی سے متعلق احادیث
راوی: عمرو بن منصور , مسلم بن ابراہیم , وہیب بن خالد , عبداللہ بن سوادة قشیری , وہ اپنے والد سے , انس بن مالک
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ وُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَجُلٌ مِنْهُمْ أَنَّهُ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يَتَغَدَّی فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلُمَّ إِلَی الْغَدَائِ فَقَالَ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ لِلْمُسَافِرِ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ وَعَنْ الْحُبْلَی وَالْمُرْضِعِ
عمرو بن منصور، مسلم بن ابراہیم، وہیب بن خالد، عبداللہ بن سوادة قشیری، وہ اپنے والد سے، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت دن کا کھانا تناول فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا آجاؤ کھانا کھا لو۔ انس نے فرمایا میں روزہ دار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ معاف فرما دیا ہے اور آدھی نماز بھی معاف فرما دی ہے۔ اسی طریقہ سے حاملہ عورت اور دودھ پلانے والی عورت کو روزہ معاف کر دیا ہے۔
It was narrated from Anas bin Malik that he came to the Prophet , in Al-Madinah when he was eating breakfast. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to him: “Come and eat, the breakfast.” He said: “I am fasting.” The Prophet said to him: “Allah, the Mighty and Sublime, has waived fasting and half of the prayer for the traveler and for pregnant and breastfeeding women.” (Sahih).