اس حدیث شریف میں حضرت ہشام بن عروہ پر اختلاف سے متعلق
راوی: عمرو بن ہشام , محمد بن سلمہ , ابن عجلان , ہشام , عروہ , عائشہ
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ حَمْزَةَ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصُومُ فِي السَّفَرِ فَقَالَ إِنْ شِئْتَ فَصُمْ وَإِنْ شِئْتَ فَأَفْطِرْ
عمرو بن ہشام، محمد بن سلمہ، ابن عجلان، ہشا م، عروہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت فرمایا کیا میں سفر میں روزہ رکھ لوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تمہارا دل چاہے تو تم روزہ رکھ لو اور اگر دل چاہے تو تم روزہ نہ رکھو۔
It was narrated that ‘Aishah said: “Hamzah asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, should I fast while traveling?’ He said: ‘If you wish then fast and if you wish then do not fast.” (Sahih)