سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 18

اس حدیث شریف میں حضرت معمر پر راویوں نے جو اختلاف کیا ہے اس کے متعلق

راوی: محمد بن منصور , سفیان , عطاء بن سائب , عرفجة

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَرْفَجَةَ قَالَ عُدْنَا عُتْبَةَ بْنَ فَرْقَدٍ فَتَذَاکَرْنَا شَهْرَ رَمَضَانَ فَقَالَ مَا تَذْکُرُونَ قُلْنَا شَهْرَ رَمَضَانَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَتُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ النَّارِ وَتُغَلُّ فِيهِ الشَّيَاطِينُ وَيُنَادِي مُنَادٍ کُلَّ لَيْلَةٍ يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ هَلُمَّ وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا خَطَأٌ

محمد بن منصور، سفیان، عطاء بن سائب، عرفجة رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کہ ہم لوگ حضرت عتبہ بن فرقد کی مزاج پرسی کیلئے گئے وہاں پر ہم لوگ ماہ رمضان المبارک کا تذکرہ کرنے لگے انہوں نے کہا تم لوگ کس چیز کا ذکر کر رہے ہو؟ ہم نے عرض کیا ماہ رمضان المبارک کا ۔ ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ ماہ رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور شیطان اس میں باندھ دئیے جاتے ہیں اور ہر ایک رات ایک پکارنے والا شخص پکارتا ہے کہ اے نیک کام کے خواہش مند! نیک کام کر اور اے برائی چاہنے والے برائی کم کر۔ امام نسائی نے فرمایا اس حدیث میں غلطی ہوئی ہے۔

It was narrated that ‘Arfajah Said: “We visited ‘Utbah bin
Farqad (when he was ill) and we talked about the month of
Ramdan. He said: ‘What are you talking about?’ We said: ‘The month of Ramadan.’ He said: ‘I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: In it the gates of Paradise are opened and the gates of the Fire are closed, and the devils are chained up, and a caller calls out every night: doer of good, proceed; doer of evil, desist!” (Hasan)
Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: This is a mistake.

یہ حدیث شیئر کریں