سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 176

زیر نظر حدیث میں حضرت علی بن مبارک کے اختلاف کا تذکرہ

راوی: عمران بن یزید , محمد بن شعیب , اوزاعی , یحیی , ابوسلمہ

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَغَدَّی بِمَرِّ الظَّهْرَانِ وَمَعَهُ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ فَقَالَ الْغَدَائَ مُرْسَلٌ

عمران بن یزید، محمد بن شعیب، اوزاعی، یحیی، ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی حدیث شریف مسلسل روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کا کھانا (سحری) نوش فرما رہے تھے مرالظہران نامی بستی میں جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان جگہ کا نام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ابوبکر اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ارشاد فرمایا تم دونوں میرے نزدیک آجاؤ اور کھانا کھا لو۔ ان دونوں نے حضرات نے عرض کیا ہمارا تو روزہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ ان دونوں دوستوں کی سواری تیار کرو اور ان کے حصہ کا کام کرو کیونکہ ان دونوں کا روزہ ہے۔

It was narrated that Abu Salamah said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was eating breakfast in Marr Az-Zahran, and Abu Bakr and ‘Umar were with him, he said:‘(Come and eat) breakfast.” (Da’if) He narrated it in Mursal form.

یہ حدیث شیئر کریں