سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 165

زیر نظر حدیث شریف میں حضرت سفیان ثوری پر راویوں کا اختلاف

راوی: محمود بن خالد , محمد بن شعیب , یحیی بن حارث , قاسم ابوعبدالرحمن , عقبہ بن عامر

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ الْحَارِثِ عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بَاعَدَ اللَّهُ مِنْهُ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ مِائَةِ عَامٍ

محمود بن خالد، محمد بن شعیب، یحیی بن حارث، قاسم ابوعبدالرحمن، عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھا تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے سو سال کے فاصلے پر کردے گا۔

It was narrated from ‘Uqbah bin ‘Amir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever fasts one day in the cause of Allah, the Mighty and Sublime, Allah will seperate him the distance of one hundred years from the Fire.”(Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں