سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ روزوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 157

جو شخص اللہ عزوجل کی راہ میں ایک روزہ رکھے اور اس سے متعلق حدیث میں سہیل بن ابی صالح پر اختلاف

راوی: ابراہیم بن یعقوب , ابن ابی مریم , سعید بن عبدالرحمن , سہیل , اپنے والد سے , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَخْبَرَنِي سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بَاعَدَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَجْهَهُ عَنْ النَّارِ سَبْعِينَ خَرِيفًا

ابراہیم بن یعقوب، ابن ابی مریم، سعید بن عبدالرحمن، سہیل اپنے والد سے، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ کے راستہ میں ایک دن روزہ رکھے (یعنی بغیر جہاد میں یا حج کے سفر میں روزہ رکھے) تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو روزہ کی وجہ سے ستر سال کے فاصلہ پر کر دے گا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever fasts one day in the cause of Allah, Allah, the Mighty and Sublime, will separate his face from the fire by (a distance of) seventy autumns.
(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں