جو شخص اللہ عزوجل کی راہ میں ایک روزہ رکھے اور اس سے متعلق حدیث میں سہیل بن ابی صالح پر اختلاف
راوی: یونس بن عبدالاعلی , انس , سہیل بن ابوصالح , وہ اپنے والد سے , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ زَحْزَحَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنْ النَّارِ بِذَلِکَ الْيَوْمِ سَبْعِينَ خَرِيفًا
یونس بن عبدالاعلی، انس، سہیل بن ابوصالح، وہ اپنے والد سے، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ کے راستہ میں ایک دن روزہ رکھے (یعنی بغیر جہاد میں یا حج کے سفر میں روزہ رکھے) تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم سے اس روزہ کی وجہ سے ستر سال کے فاصلہ پر کر دے گا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever fasts one day in the cause of Allah, the Mighty and Sublime, Allah will remove his face away from the Fire in return for the day (the distance of) seventy autumns.” (Sahih)