مال غنیمت میں گھوڑوں کے حصہ کے بارے میں
راوی: قتیبہ بن سعید , ابوالاحوص , ابواسحاق , عمرو بن حارث
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ قَالَ مَا تَرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً إِلَّا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَائَ الَّتِي کَانَ يَرْکَبُهَا وَسِلَاحَهُ وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَالَ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَی صَدَقَةً
قتیبہ بن سعید، ابوالاحوص، ابواسحاق، حضرت عمرو بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ تو دینار چھوڑے نہ درہم نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلام اور نہ باندیاں چھوڑیں البتہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سفید خچر کہ جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوتے تھے وہ چھوڑا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہتھیار اور زمین جو کہ اللہ کے راستہ میں وقف کر دی تھیں وہ چھوڑے۔ حضرت قتیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دوسری مرتبہ حدیث نقل کرتے ہوئے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ اشیاء صدقہ کر دی تھیں۔
Abu Ishaq narrated: “I heard ‘Amr bin Al-Harith say: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did not leave behind anything except his white mule, his weapon and some land which he left as a charity.” (Sahih)